29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قازقستان میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ، اپوزیشن کا بائیکاٹ
جنگ نیوز -
آستانہ . . . . قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صدرنورسلطان نذربایوف کو اگلے پانچ سال کیلئے منتخب کے جانے کیلئے پولنگ جاری ہے،نتائج کااعلان سوموار کوکیاجائیگا۔شہر کے کانگرس ہال میں روایتی انداز سے قومی ترانے کے ساتھ پولنگ کاآغاز ہواجس میں ووٹرز صدر کے حق میں بات کرتے نظر آئے پچھلے20 سال سے نذربایوف کے دور میں کبھی انتخابات کی ضرورت نہیں پڑی، اپوزیشن نے بائیکاٹ کرتے ہوئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔اس صدرکے دورمیں قازقستان کووسطی ایشیا کاپرسکون ملک جاناجارہاہے۔