تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرم ایجنسی: طوری قبائل نے حکومتی اداروں کا بائیکاٹ ختم کردیا

جنگ نیوز -
پاراچنار . . . . کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد حکومتی اداروں سے بائیکاٹ مشروط طورپرختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاراچنارمیں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائلی رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ مشروط طور پر بائیکاٹ ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مغویوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا یقین دلایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وعدے کے مطابق مغویوں کی بازیابی،راستے کھولنے اور بگن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمار کرنے کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو حکومتی اداروں سے دوبارہ بائکاٹ کیا جائیگا۔ پچیس مارچ کولوئر کرم کے علاقے بگن میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے جبکہ پنتالیس افراد کو اغواکرلیاگیا تھا،جس میں تیس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.