29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیا بھر میں پلوفائٹ ڈے ،لوگ سرعام ایک دوسرے کی دھنائی کرتے رہے
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . دنیا بھر میں پلوفائٹ ڈے مناتے ہوئے سرعام لوگوں نے ایک دوسرے کی خوب دھنائی کی،اور اس انوکھی پیار بھری لڑائی کے خوب مزے اڑائے۔ نیویارک کی لڑائی میں نہ صرف مقامی افراد نے شرکت کی بلکہ دیگرشہروں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی حصہ لیا۔ہانگ کانگ اور تایئوان کے1200 منچلے نوجوانوں نے فیس بک پر مشاورت کی اور پہنچ گئے اس انوکھی لڑائی میں حصہ لینے پھر توجس کی سمجھ جو آیااس نے تکیہ اسی کودے مارا۔برازیل کے ساؤپاؤلو پارک میں سیکڑوں افرادہوا میں سفید پر بکھیرنے جمع ہوئے اورتکیے سے ایک دوسرے کو خوب مارا۔ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں115 شہروں کے افراد پہنچے،کچھ لوگوں کے نزدیک پلوفائٹ محض ایک سالانہ ایونٹ ہے جبکہ کچھ لوگ اسے دماغی تھکن اتارنے کا ذریعہ قرار دیتے ہیں ۔