29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت کیخلاف ناکامی، سری لنکن اخبارات سلیکٹرز پر برس پڑے
جنگ نیوز -
کولمبو . . . . ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، وہاں کے اخبارات نے سلیکٹرز کو شکست کا ذمے دار قرار دیا ہے۔اخبار ات نے ناکامی پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شکست کے ذمے دار سلیکشن کمیٹی ہے،سنڈے آبزرور نے لکھا کہ فائنل میں پلئنگ الیون منتخب کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے ،فائنل میں ان فٹ مرلی دھرن اور متبادل کھلاڑی سورج رندھیو کو کھلانا کہاں کی عقلمندی تھی، فائنل جیتنا زیادہ اہم تھا بجائے یہ کہ کسی کھلاڑی کو فائنل بطور الوداعی میچ کھلانا، وطن واپس پہنچنے کے بعد کپتان کمار سنگا کارا نے کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فائنل میں بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اتاری، جو تبدیلیاں کیں وہ درست تھیں مگر بھارتی ٹیم سری لنکا سے اچھا کھیلی اور ٹائٹل جیت گئی۔