29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی خان:سخی سرور دربار میں دو دھماکے، 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں واقع سخی سرور دربار میں دودھماکوں سے دس افراد جاں بحق اور تیس سے زائدزخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔جیونیوز کے نمائندے سلیم بوذدار کے مطابق سخی سرور کا مزار شہرسے چالیس کلومیٹر دور واقع ہے جہاں پرعرس جاری تھا ، ریسکیو کی چار گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک دھماکے پانی کی ٹنکی کے قریب اور ایک مرکزی دروازے پر ہوا ہے۔ریسکیوذرائع نے دس افراد کے جاں بحق ہونے والوں کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے ملک منصور کے مطابق عینی شاہدین یہ دھماکے مزار کے احاطے کے مرکزی دروازے پر ہوئے ہیں جو خودکش تھے تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ڈی پی او تصدق حیات نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے تیس سے پینتیس افراد زخمی ہیں جبکہ ان کے پاس ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں تاہم انہوں نے انداز ظاہر کیا کہ آٹھ افراد جاں بحق ہوسکتے ہیں۔