تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈاکٹرزکے مطالبات پرصرف پی ایم اے سے بات ہوگی، پنجاب حکومت

جنگ نیوز -
لاہور…سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات کے حوالے سے صرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے بات کرے گی۔لاہور میں پی ایم اے کے وفد نے ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے ڈاکٹروں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کے تعاون سے اسپتالوں کی ایمرجنسی کو چلایا جا رہا ہے۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدالرشید ملک کا کہنا تھاکہ مریضوں کی جان کی قیمت پر اپنی تنخواہیں نہیں بڑھانا چاہتے۔ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے اسپتالوں کی ایمرجنسی ہر صورت کھلی رہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.