29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی خان:سخی سرور دربار میں دھماکا، 5افراد جاں بحق،30سے زائد زخمی
جنگ نیوز -
ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں واقع سخی سرور دربار میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور تیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔جیونیوز کے نمائندے سلیم بوذدار کے مطابق سخی سرور کا مزار شہرسے چالیس کلومیٹر دور واقع ہے جہاں پرعرس جاری تھا، تاہم اتوار کا دن ہونے کے باعث آج زیادہ رش نہیں تھا ، ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، جیو نیوز کے نمائندے ملک منصور کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا یہ ایک نہیں دو دھماکے تھے اور خودکش تھے تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ڈی پی او ملک تصدق حیات کے مطابق دھماکا دربارکے احاطے سے باہر ہوا ہے۔