تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی، اہم دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اوردھماکا خیز مواد برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…سی آئی ڈی نے پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن کی دیوار کے ساتھ بم نصب کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔کراچی پولیس چیف سعود مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی آئی ڈی کی ٹیم نے ایس ایس پی فیاض خان کی سربراہی میں پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن کی دیوار کے ساتھ بم نصب کرنے والے ملزم عبدالقادر کلمتی عرف راکٹی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے4بم بمعہ ڈیٹونٹر،اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی،سی آئی ڈی کی ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے107 عدد ایکسپلوزو اسٹکس،4 عدد الیکٹرونک ڈیٹونیٹرز،1 اینٹی ٹینک مائن30) کلو گرام وزنی( بی ایم راکٹ،اور10 سوئچ)ریموٹ کنٹرول(برآمد کرلئے۔ ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر بلوچستان سے ہے،جو کراچی کے علاوہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،بہاول مینگل عرف سائیں لندن سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے ہدایات اور ٹارگٹ کے علاوہ امداد بھی فراہم کرتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.