تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کارکردگی کے پیچھے ٹنڈولکر کا ہاتھ تھا، یووراج سنگھ نے اپنا راز فاش کردیا

جنگ نیوز -
ممبئی …کرکٹ ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنیوالے یوراج سنگھ نے آخر کار یہ سسپنس ختم کردیا کہ اُن کی کارکردگی کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا،مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ اُن کی یہ پرفارمنس لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہوئی ۔دو اپریل کو ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی یوراج سنگھ نے میگا ایونٹ میں393 رنز بنائے اور15 وکٹیں بھی حاصل کیں، اُن کی اس پرفارمنس پر سب ہی حیران تھے اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران سب اُن سے پوچھتے رہے کہ اس طرح کی کارکردگی کس طرح ممکن ہوئی ،جس پر یورا ج کا کہنا تھا کہ وہ اس کا جواب میگا ایونٹ کے اختتام پر دیں گے۔بالآخر لوگوں کو اس کا جواب مل گیا، یوراج نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ میں اُن کی عمدہ پرفارمنس کا سہرا ٹنڈولکر کے سر جاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.