تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پختونخونوں کے حقوق کے نام نہاد علم بردار ناکام ہوگئے، شیرپاؤ

جنگ نیوز -
پشاور…پیپلز پارٹی شیرپاؤ گروپ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پختون قوم کے لئے آواز اٹھانے والی نام نہاد قوتیں ناکام ہوچکی ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خود کو عوامی حکومت سمجھنے والوں نے آرڈیننس کے ذریعے غریب عوام سے53 ارب روپے ٹیکس کی صورت میں وصول کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی دور کرنے کے لئے متبادل قوت کی ضرورت ہے۔ آفتاب شیر پاو نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سینٹ اور اسمبلی فلور پر ہماری جماعت احتجاج کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.