تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب چلانا اب شہباز شریف کے بس کی بات نہیں رہی، راجا ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں اور تخت لاہور والے مزے اڑا رہے ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب چلانا اب شہباز شریف کے بس کی بات نہیں رہی اس لئے وہ صوبہ چھوڑ کر رائیونڈ کی سیاست کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل تاریخی ظلم اور ناانصافی ہے۔ توقع ہے کہ بھٹو کیس پر نظر ثانی کے ریفرنس دائر کرنے کے بعد اب انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.