تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بھتہ اور پرچی مافیا ہے، محمد حسین محنتی

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بھتہ اور پرچی مافیا ہے،تاجربرادری سے اظہاریکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کراچی5اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ادارہ نورالحق میں کمرتوڑمہنگائی اور عوام بدحال کے عنوان پر منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک مستقل طوفان کی شکل اختیارکرگی ہے جو تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیلز پارٹی کی حکومت جب سے اقتدارمیں آئی ہے عوام میں بے چینی بتدریج بڑھ رہی ہے۔آل پارٹیزکانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام)ف(، جماعت الدعوہ،اوردیگرجماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پیٹرولیم مصنوعات اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے فی الفورواپس لینے،جمیعت علمااسلام کے قائد مولانافضل الرحمن پرحملے کی مذمت ، تاجربرادری سے یکجہتی کیلئے5اپریل کی ہڑتال کی حمایت اور عوامی رابطہ مہم میں اضافے کے لیے تمام جماعتوں کا مشترکہ کوشش کرنے پر اتفاق کیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.