تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئیفاایوارڈ:ونس اپون ا ے ٹائم ان ممبئی نامزدگیوں میں سرفہرست

جنگ نیوز -
ممبئی …بارہویں بین الاقوامی انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز IIFAکی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اورفلمساز ایکتا کپور کی فلم Once Upon a Time in Mumbaiسب سے زیادہ12نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ہدایتکار ملن لتھوریا کی فلم Once Upon a Time in Mumbaiمیں اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے مقابلے پر سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم"دبنگ"کوصرف 11نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔دونوں ہی فلموں سے جہاں اجے دیوگن اور سلمان خان کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے وہیں بہترین فلم کی نامزدگیوں میں بھی ان دونوں فلموں کا نام شامل ہے۔بہترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان فلم "مائی نیم از خان"،رنبیر کپور فلم" راج نیتی" اور ہرتیک روشن کو بھی فلم" گزارش" کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں انوشکا شرماصفِ اول کی ا داکاراؤں کترینہ کیف،ایشوریا رائے بچن،ودیا بالن اور کرینہ کپور کا مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔12ویںIIFA ایوارڈکے لیے بہترین فلموں کی کیٹیگری میں Once Upon a Time in Mumbaiکیساتھ ساتھ دبنگ،راج نیتی،مائی نیم از خان اور بینڈ باجا بارات کو شامل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.