29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ہنجروال سے سرکٹی لاش کی شناخت،بیوی اور آشنا گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورپولیس نے ہنجروال کے علاقے سے ملنے والی سرکٹی لاش کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی سی پی او لاہور کی طرف سے جاری ہینڈآؤٹ کے مطابق 10 فروری کو ہنجر وال کے علاقے سے سرکٹی بوری بند لاش ملی تھی ،جس کی نصراللہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو مسلم ٹاؤن لاہورکا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق مقتول نے اپنے بھائی سیف اللہ کے قتل کے بعد اسکی بیوی ممتاز سے شادی کرلی تھی جبکہ بعد میں ممتاز کے اپنے دیور خالد سے مراسم ہو گئے،اور دونوں نے نصراللہ کو نشہ پلا کر اس کا سر کاٹ ڈالا اورنعش کو پھینک دیا۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔