تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں:ایم کیو ایم کے وفدکی حفیظ شیخ سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے تین رکنی وفد نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عوام کی مشکلات اور تشویش سے آگاہ کیا ۔ یہ ملاقات اتوار کی صبح اسلام آباد میں رحمان ملک کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی وسیم اختر اورڈاکٹر عبد القادر خانزادہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کی جائے اور عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیاجائے اور اس ضمن میں حکومت کے مثبت اقدامات کے عوام منتظر ہیں ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک او روفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ڈاکٹر فاروق ستار سے بات چیت کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر الطاف حسین اور ایم کیوایم کے مئوقف کو سنجیدگی سے لیاہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت غور و خوض کرکے عنقریب اعلان کرے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.