29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آسٹریا میں ما دام تساؤ میوزیم کا افتتاح،عوام کیلئے کھول دیا گیا
جنگ نیوز -
ویانا… آسٹریا کے دارلحکومت Viennaمیں ما دام تساؤم میوزیم کا افتتاح حال ہی میں ہوا۔دنیا بھر میں یہ مادام تساؤ میو زیم کی گیارہویں شاخ ہے جس میں65مو می مجسموں کو رکھاگیا ہے۔یہ میوزیم 2ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جسے 2سا ل کے عرصے میں تقریباً11ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ۔یہ ما دام تساؤم میوزیم مختلف آٹھ تھیم ہال پر مشتمل ہے جس میں تا ریخ،سیاست، کھیل، میوزک ،فلم اور دیگر شعبوں کی نا مورشخصیات کے مو می مجسموں کوبنا کر رکھا گیا ہے۔اس میوزیم کے با قاعدہ افتتاح کے بعد اسے عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔