29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کا34واں روز،برطرفیاں شروع
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں مسلسل34ویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی برطرفیاں شروع کر دی ہیں،ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی میں بیوروکریسی کو رکاوٹ قرار دیا ہے۔لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے یکم مارچ سے ہڑتال کر رکھی ہے،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ سیکریٹری صحت پنجاب برقرار ہیں وہ ہڑتال ختم نہیں کرینگے،حکومت اپنے حربے آزما لے ،وہ بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت اسپتالوں میں نرسوں کو ڈاکٹر ظاہر کر رہی ہے،اسے مریضوں کی جانوں کی پروا نہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے باسٹھ ہڑتالی ڈاکٹرز کو برطرف جبکہ84 کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں، حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اب تک تین سو نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے جا چکے ہیں جنہوں نے اسپتالوں میں کام شروع کر دیا ہے ،سینئرمشیر وزیر اعلیٰ سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں پی ایم اے کے تعاون سے ایمرجنسی کو چلایا جا رہا ہے،حکومت صرف پی ایم اے سے بات کریگی اوررکاوٹ ڈالنے والے ڈاکٹرز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔