29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی خان ،سخی سرور دربار میں دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد42 ہو گئی
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں درگاہ سخی سرور کے احاطے میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کی تعداد42ہو گئی ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں شدید زخمی بھی موجود ہیں جسن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے درگاہ کے احاطے سے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سخی سرور میں حضرت احمد سلطان کی درگاہ کے احاطے میں دو دھماکے خودکش بتائے جاتے ہیں،ایریا انچارج ریسکیو سروسز ڈاکٹر ناطق حیات کے مطابق دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ڈی ایچ کیو اور ملتان کے نشتر اسپتال سمیت مختلف نجی و سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،آر پی او ڈیرہ غازی خان احمد مبارک کے مطابق دھماکوں کے بعد درگاہ سخی سرور سے دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے فداحسین نامی حملہ آور ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا افغان شہری بتایا جاتا ہے۔آر پی اواحمد مبارک کا کہنا ہے کہ دھماکے دو ہو ئے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد25سے30کے درمیان ہے۔