تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملوں کیخلاف لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو کریں گے،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے ۔ اگر ڈرون حملوں کو بند کرنے کیلئے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو کرینگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں دانش اسکول سسٹم کی تیسری برانچ کی افتتاح تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا دانش اسکولوں میں دیگرصوبوں کے غریب طالبعلموں کوداخلہ دیاجائیگا۔ غریب کے بچے دانش اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے۔دانش اسکولوں میں غریبوں کے بچوں کو داخلہ میرٹ پر دیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ نے پاکستان پر ظلم کیا ،پاکستان کو بھکاری بنایا اور اب غریب کے پاس کچھ نہیں۔غریب آدمی ایک وقت کے روٹی کے لیے ترس رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اغیار ہمیں بھیک دے کر حکم جاری کرتے ہیں۔ کیا ہم غیروں کی بھیک پر زندہ رہیں گے؟ہمیں اپنے طور طریقے تبدیل کرنے ہوں گے۔ دن رات محنت اور قربانی کے ذریعے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکتے ہیں۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کیخلاف پوری قوم متحد ہو جائے۔حملوں کیخلاف لانگ مارچ کرنا پڑا تو کرینگے۔ شمالی وزیر ستان میں بے گناہ لوگوں کو ڈرون حملوں میں شہید کیا گیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.