29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہباز شریف نے خوشحال صوبے کو کنگال کر دیا،چودھری پرویز الٰہی
جنگ نیوز -
اٹک…مسلم لیگ ق کے رہ نما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے خوشحال صوبے کو کنگال کردیا ہے،آج پنجاب کے اسپتالوں میں نہ تو ڈاکٹرز نظر آتے ہیں اور نہ ہی دوائیاں۔اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ میں ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کی تمام جمع پونجی کوتندور میں ڈال کرصوبے کو100 ارب کا مقروض کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا اپنا خانہ توخالی تھا ہی، صوبے کا خزانہ بھی خالی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے جو100ارب روپے خزانے میں چھوڑ ے تھے قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور شانگلہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق کی کامیابی نے تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے۔