29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی سی سی الیون کااعلان، سنگاکارا کپتان،شاہدآفریدی بھی شامل
جنگ نیوز -
دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ2011کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے،شاہد آفریدی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، کمار سنگا کارا کوکپتان مقرر کیا گیا ہے،جبکہ ورلڈ کپ کے فاتح قائد ایم ایس دھونی ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پرمشتمل بارہ رکنی ٹیم کااعلان کیا ہے،جس میں سری لنکا کے چار بھارت کے تین ،جنوبی افریقا کے دو پاکستان اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ٹیم میں شامل واحدپاکستانی شاہدخان آفریدی ہیں۔جنہوں نے ایونٹ میں اکیس وکٹیں حاصل کیں۔دیگرکھلاڑیوں میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر،پلیئرآف دی ٹورنامنٹ یوراج سنگھ اور اکیس وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولرظہیر خان،سری لنکا کے کپتان کمارسنگاکارا،فائنل کے سنچری میکر مہیلا جے وردنے،ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تلکا رتنے دلشن اورمرلی دھرن شامل ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز،اور ڈیل اسٹین،جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔،نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔