29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین میں زندہ مچھلیوں اور کچھوے والی کی چینز رکھنے کا شوق
جنگ نیوز -
بیجنگ… روزمرہ معمولات کے دوران گھر،الماری اور آفس کی درازوں کی چابیاں سنبھال کر رکھنے کے لیے کی چینز کا استعمال ایک عام بات ہے۔چین کے ٹرین اسٹیشنوں اور سب ویز پر آجکل منفرد انداز کی چینز انتہائی تیزی سے فروغ پارہی ہیں جن کی ملکیت لوگ اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث سمجھتے ہیں اور اسی لیے ان کی چینز کے حصول کے لیے دیوانے ہوئے جارہے ہیں۔7سینٹی میٹر بڑی ان پلاسٹک کی کی چینز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے رنگین پانی میں زندہ مچھلیاں اور کچھوے موجود ہیں جو کی چین میں موجودمخصوص غذائی اجزاء کی وجہ سے کافی عرصے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔