29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی : لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی : لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ ، دو افراد جاں بحق
کراچی… کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات ایک بجے کے قریب آیا جب لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدہ افراد کی شناخت ہاشم اور محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک شدہ افراد ایک مذہبی جلسے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کے کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔