29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لندن :ن لیگ کا اجلاس ،مسلم کانفرنس کو ضم کرنے کیلئے رجسٹریشن شروع کی جائیگی
جنگ نیوز -
لندن :ن لیگ کا اجلاس ،مسلم کانفرنس کو ضم کرنے کیلئے رجسٹریشن شروع کی جائیگی
لندن…نوازشریف نے اپنی پارٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش رکھنے والے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی رجسٹریشن شروع کریں۔اس سلسلے میں لندن میں راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقدکیا گیا جس میں مسلم لیگ ن لندن کوہدایت دی گئی کہ لندن میں مسلم کانفرنس کی تمام یونٹوں کومسلم لیگ ن میں ضم کرنے کے کام کاباقاعدہ آغاز کریں۔اجلاس میں سید غوث علی شاہ،زبیرگل،نثاربٹ اوربرطانیہ میں ملسم لیگ ن کے دیگررہنما بھی موجودتھے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ مسلم لیگ ن برطانیہ میں پاکستانی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طورابھررہی ہے۔جوکشمیریوں کے لیے ایک حقیقی متبادل قیادت فراہم کرتی ہے۔راجہ ظفرالحق نے زبیرگل اورنثاربٹ کو ہدایت کی کہ وہ مسلم کانفرنس کے سابق کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کویقینی بنائیں اوربرطانیہ کے سطح پرپارٹی کومظبوط کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔