تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا : حکومت کیخلاف جنگ کی تربیت دینے کیلئے عسکری کیمپس قائم

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں مخالفین نے حکومت کے خلاف جنگ کی تربیت دینے کے لیے عسکری کیمپس قائم کرلیے ہیں۔ جبکہ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ان کا ملک جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ اسی دوران لیبیا پر فضائی حملوں کے لیے امریکا نے نیٹو کو پیرتک اپنے طیارے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے،لیبیا کے شہر بن غازی میں سیکڑوں افراد کو عسکری تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ حکومت اور اس کی فوج کے خلاف جنگ کرسکیں۔ عسکری کیمپ میں سابق فوجیوں سمیت ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تربیت دی جارہی ہے۔ کیمپ میں شریک ایک شخص کا کہنا ہے کہ انہیں فائرنگ اوربھاری ہتھیاروں کی تربیت دی جارہی ہے۔ یونان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لیبیا جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ عبدل عاطی عبیدی سے ملاقات کے بعد بتائی ۔ یونانی ترجمان کے مطابق لیبیا مسائل کا سفارتی حل چاہتا ہے۔ امریکا نے نیٹو کو لیبیا پر فضائی حملوں کے لیے اپنے طیاروں کو پیر تک استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ ادھر یمن میں پولیس فائرنگ سے ایک حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والا ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ مقامی گورنر نے کسی شخص کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کے حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ شام کے جنوبی شہر درعا میں جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.