تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امپائر علیم ڈار ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جنگ نیوز -
لاہور ... عالمی شہرت یافتہ ممتازکرکٹ امپائر علیم ڈار ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ میرے لیے ورلڈ کپ میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں مجموعی فارمنس اچھی رہی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت سے جان بوجھ کر ہارا ہے۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف پاور پلے صحیح طریقے سے نہیں لیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے پرائڈ آف پرفارمنس دیا۔مستقبل کی مصروفیات کے بارے میں بتاتے علیم ڈار کا کہنا تھا کہ پانچ روز بعد آئی پی ایل کے لیے روانہ ہو رہا ہوں اور بعدازاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے لیے جاؤں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.