تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان : فوکو شیما ایٹمی پلانٹ سے تابکار پانی کا اخراج تاحال روکا نہ جا سکا

جنگ نیوز -
ٹوکیو ... جاپان کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ سے سمندر میں تابکار پانی کا اخراج روکا نہ جا سکا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معاملہ حل ہونے میں کئی ماہ لگیں گے،زلزلے اور سونامی سے متاثرہ جاپان کے فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ سے تاب کاری والے پانی کا اخراج جاری ہے اور ماہرین ابھی تک اس پر قابو پانے پر کامیاب نہیں ہوئے۔ پلانٹ میں کام کرنے والوں کے مطابق ری ایکٹر نمبر 2 کی نچلی منزل پر کنکریٹ کی نالی میں 8 انچ گہرا شگاف پڑ گیا ہے۔ جس کے ذریعے پلانٹ سے تاب کار پانی سمندر میں شامل ہو رہا ہے۔ ورکروں کے مطابق شگاف کو پہلے کنکریٹ سمیت مختلف اشیا سے بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر سمندری پانی کے دباؤ کی وجہ سے اس میں کامیابی نہ ہو سکی۔ جاپانی وزیر اعظم اور نیوکلیئر سیفٹی کے ترجمان کے مطابق صورت حال پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.