29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیلس میں کینسر اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا10اپریل کو ہوگا
جنگ نیوز -
ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کیلئے دس اپریل کو ایک فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اتوار 10اپریل کو کراؤن پلازہ ہوٹل 14315مڈوے روڈ ایڈسن میں شام ساڑھے چھ بجے ہونیوالی اس تقریب میں معروف پاپ سنگر حدیقہ کیانی اور جواد احمداپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ،پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر جلیل احمد خان اور ڈاکٹر نصراللہ خان کے مطابق مذکورہ ایونٹ کا مقصد کینسر اسپتال کیلئے فنڈاکٹھا کرنے کیلئے ہے ،تاکہ پاکستان میں موجود افراد جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ان کی مدد کی جاسکے ، عطیات سالانہ ٹیکس ریٹرن میں بھی داخل کئے جاسکتے ہیں ،ایونٹ کے ٹکٹ فن ایشیاء باکس آفس پر موجود ہیں ،مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر جلیل خان 972-672-5156،ڈاکٹر نصراللہ خان 972-754-5574،ڈاکٹر خالد محمود214-534-8460اورساجد 972-494-2407سے مذکورہ فوننمبروں پرر ابطہ کیا جاسکتا ہے ۔شوکت خانم میموریل ڈیلس کی جانب سے پاکستانیوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔