29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا میں اقتدار کی منتقلی پر غورکیا جارہا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ
جنگ نیوز -
طرابلس … امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ قذافی کے بیٹے ملک میں جاری بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے آئینی جمہوریت متعارف کرانے پرغور کر رہے ہیں، اس میں قذافی کی اقتدار سے علیحدگی بھی ممکن ہے۔ دوسری جانب لیبیا کے شہر البریقہ میں حکومت اور مخالفین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔امریکی اخبار دا نیویارک ٹائمزنے لیبیا کے اعلی سفارتکار کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اور سعدی قذافی نے تجویز پیش کی ہے جس کے تحت کرنل قذافی آئینی جمہوریت کے حصول کی خاطر دست بردار ہوجائیں گے۔ قذافی نے رپورٹ پر دستخط نہیں کئے تاہم قریبی ذرائع کے مطابق کرنل قذافی بھی اپنے بیٹوں کی خواہش پر عمل کرنے پر رضامند دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب البریقہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔بن غازی میں سیکڑوں افراد کوحکومت اور اس کی فوج سے مقابلے کے لئے عسکری تربیت دی جارہی ہے اور امریکا نے نیٹو کی درخواست پر فضائی حملوں کے لیے اپنے طیارے پیر تک استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔