29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا35واں دن،مریضوں کو سخت پریشانی
جنگ نیوز -
لاہور…ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج 35 ویں روز بھی جاری ہے، جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لئے یکم مارچ سے ہڑتال کر رکھی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کا اعلان نہیں کیا جاتا وہ کام پر نہیں جائیں گے۔ دوسری طرف مختلف اسپتالوں کی انتظامیہ نے برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے ایمرجنسی سے کسی بھی مریض کو واپس نہیں بھیجا جا رہا۔ اسپتالوں میں کام معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹرز کی تنخواؤں میں اضافے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیالیکن البتہ تنخواؤں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔