29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تربیلامیں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے صرف11فٹ بلند رہ گئی
جنگ نیوز -
کراچی…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1389.43فٹ رہ گئی جو ڈیڈ لیول سے صرف گیارہ اعشاریہ چار تین فٹ بلند ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1096.25فٹ ہوگئی۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار سات سواوراخراج تیرہ ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیاجبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمداڑتیس ہزاردو سو پینتیس اوراخراج پینتیس ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ ایک لاکھ تینتالیس ہزار ایکڑ فٹ اورمنگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ پانچ لاکھ پچانوے ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ سات لاکھ اڑتیس ہزارایکڑ فٹ رہ گیا۔