29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لوئردیر،بس اسٹینڈ پر دھماکے سے5افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
دیر…لوئر دیر کے علاقے جندول مونڈہ میں بس اسٹینڈ پر دھماکا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکے نتیجے میں5افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہ جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔