29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: ماہرین تابکاری پرقابونہ پاسکے، متاثرین کی ایرانی کھانوں سے تواضع
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں جہاں زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے مقامی کارکنوں کے ساتھ امریکی میرینز نے حصہ لیا وہیں متاثرین کے لیے ایرانی کھانے فراہم کئے گئے۔جاپان میں زلزلے اور سونامی سے متاثرہ ایشی نو ماکی شہر میں ہونیوالے امدادی کاموں میں جہاں مقامی ٹیموں نے دن رات ایک کرکے ملبہ اٹھانے اور لاپتہ افرادکی تلاش کا کام کیا وہیں امریکی میرینز نے بھی اس سانحے سے نمٹنے کیلئے جاپانیوں کی مددمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔Kamaishiشہر میں قائم کیمپ میں موجودلوگوں کو ایرانی نژاد افراد نے ایرانی کباب اور گرم سوپ فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلے کبھی ایرانی کھانوں کا ذائقہ نہیں چکھا مگر یہاں موجود ایرانی کھانے ان کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔دوسری جانب زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ سے تابکاری والے پانی کا اخراج جاری ہے اور ماہرین ابھی تک اس پر قابو پانے پر کامیاب نہیں ہوئے۔ پلانٹ میں کام کرنیوالوں کے مطابق ری ایکٹر نمبر2 کی نچلی منزل پر کنکریٹ کی نالی میں8 انچ گہرا شگاف پڑ گیا ہے۔ جس کے ذریعے پلانٹ سے تاب کار پانی سمندر میں شامل ہو رہا ہے۔