29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد16تک پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، صوبے میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد16تک پہنچ گئی۔صوبائی سربراہ ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے12کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور رواں سال اب تک صوبے میں پولیو کے چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس سے صوبے میں پولیو کے کیسز کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے، رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے دو کاتعلق پشین جبکہ دوکا قلعہ عبداللہ سے ہے،گذشتہ سال پولیو کے تین کیسز کوئٹہ، دو چاغی، تین قلعہ عبداللہ، دو نصیرآباد اور ایک جعفرآباد سے رپورٹ ہوئے تھے، صوبے کے ان علاقوں کوپولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقے قرار دیدیا گیا ہے، جہاں آج سے انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔