29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: نئے ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا،آپریشن ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور کے بڑے اسپتالوں میں معمول کے آپریشن روک دیئے گئے ہیں، جبکہ نئے ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے،تنخواہوں میں اضافے کیلئے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال آج35ویں روز بھی جاری ہے ، جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ طے ہونیوالے معاہدے کا اعلان نہیں کیا جاتا وہ کام پر نہیں جائیں گے،برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے ایمرجنسی سے کسی بھی مریض کو واپس نہیں بھیجا جا رہا۔ البتہ معمول کے آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔