29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبرپختونخوا: 13حساس اضلاع اور فاٹا میں پولیو مہم کا آج سے آغاز
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخواکے13حساس اضلاع اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیومہم آج سے شروع ہورہی ہے ۔ مہم میں پانچ سال سے کم عمرکے29لاکھ 24 ہزارسے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخواکے13حساس اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے14 ہزار311ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں12ہزار924 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کے دوران ایک لاکھ33ہزارافغان بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں پولیو کے24 کیسزسامنے آئے ہیں جن میں بارہ کا تعلق فاٹا سے ہے جبکہ پشاورمیں دو،نوشہرہ دو اورایف آرکوہاٹ میں دو نئے کیسزسامنے آئے ہیں ۔