29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
زلفوں سے شہرت پانے والے دھونی نے سر ہی صاف کرالیا
جنگ نیوز -
ممبئی …عالمی چمپئن بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی جب انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے تو ان کی بڑی زلفوں کا بڑا چرچہ تھا، دھونی کے ہئیر اسٹائل میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیا ں آتی رہیں لیکن ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہیں بال بالکل پسند نہیں رہے۔یہ بات ہے2005 کے دورہ پاکستان کی ۔دہلی میں کھیلا گیا تھا پاک سیریز کا آخری ون ڈے میچ یہ دھونی کی بھی پہلی سیریز تھی لیکن اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا چکے تھے۔سابق صدر پرویز مشرف کی تعریف پر شرمیلے دھونی کا چہرہ شرم سے لال ہوگیا لیکن دھونی کا فین کلب تھا کہ آدھے رانچھی نے اپنی زلفیں دھونی کی طرح بڑھا لیں۔چند سال قبل مہندرا سنگھ دھونی کا نیا ہئیر اسٹائل سامنے آیا ۔چھوٹے چھوٹے بالوں کے ساتھ دھونی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کافی اچھے لگے،آج دھونی گنجے ہو چکے ہیں۔وہ پہلے ہی بڑے ہیرو تھے لوگ انہیں کاپی کرتے تھے لیکن ورلڈ کپ ے بعد ان کا گنجا ہونا کتنے بھارتی نوجوان کو متاثر کرتا ہے ۔ آنیوالا وقت بتائے گا کہ تنے بھارتی نوجوان گنجے ہوتے ہیں لیکن دھونی کو خیال کرنا چاہیے،جب کیرئیر شروع کیا تو بڑی زلفیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بال کم کرا لئے اور اب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گنجے ہو گئے۔کامیابیوں پر بال کٹاتے گئے لیکن اب ان کا سر مزید کامیابی برداشت کرنے کا متحمل نہیں سکتا ۔