تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی سی سی ٹرافی میچ سے پہلے ہی کسٹمز والوں نے جیت لی تھی

جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی میڈیا یوں تو آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن شاید ان کی نظر اس خبر سے نہیں گزری جس میں انہی کے ایک اخبار نے لکھا کہ آئی سی سی ٹرافی میچ سے پہلے ہی کسٹمز والوں نے جیت لی تھی۔ممبئی کے ایک اخبار کے مطابق بھارت پہنچنے والی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کو ممبئی کسٹمز حکام نے تحویل میں اس لئے لیا کیونکہ انہیں ٹرافی کے بدلے فائنل کے ٹکٹ چاہئے تھے۔اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ کسٹمز اہلکاروں نے آئی سی سی کے نمائندے کو ٹرافی ائیرپورٹ سے باہر لے جانے سے روک دیاتھا۔ ایک آئی سی سی آفیشل نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹمز آفیشلز فائنل دیکھنا چاہتے تھے،اسی لئے انہوں نے ٹرافی کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کیااب جبکہ ورلڈ کپ تو بھارتی کرکٹ ٹیم نے جیت لیا ہے لیکن ٹرافی کسٹمز آفیشلز کے نام رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.