29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آفریدی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے رضامند، کل پی سی بی چیف سے ملیں گے
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کل لاہور میں چیئر مین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے حتمی ٹیم کے انتخاب پر بھی بات ہو گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ، دوستوں اور سابق کرکٹرز کے مشورے کے بعد ویسٹ انڈیز جانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہد آفریدی کل لاہور جارہے ہیں ،جہاں وہ چیئرمین پی سی بی اور سلیکٹرز سے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹیم کے انتخاب پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم یہ دورہ بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے تاہم سلیکٹرزاور چیئر مین پی سی بی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔