تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیں،امریکی تحقیق

جنگ نیوز -
واشنگٹن …متوازن غذا سبزیوں کے بغیر نامکمل ہے،تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔یونی ورسٹی آف الاباما کے سائنس دانوں کے مطابق بند گوبھی،پھول گوبھی اورمختلف اقسام کی پھلیوں میں موجود قدرتی اجزا نہ صرف کینسر کی جان لیوا بیماری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونیوالے کئی امراض بھی قریب نہیں آتے۔تحقیق کے مطابق یہ سبزیاں یاد داشت کمزور کرنیوالی دماغی بیماری الزائمر سے بچاؤ میں مدد دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.