تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی سی سی کا اجلاس:ورلڈ کپ 2015میں ٹیموں کی تعداداورفارمیٹ پر غور

جنگ نیوز -
ممبئی …آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ممبئی میں ہورہا ہے، جہاں عالمی کپ2015 میں ٹیموں کی تعداد اور فارمیٹ پر بھی غور کیا جائیگا۔یہ اجلاس یکم اپریل کو منعقدہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کا تسلسل ہے جس میں دو اپریل کو ختم ہونیوالے ورلڈ کپ2011ایونٹ سے متعلق عبوری رپورٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی ورلڈ کپ2015میں ٹیموں کی تعداد اور فارمیٹ پر بھی غور کیا جائیگا ۔آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی اپنے ورکنگ گروپ کی معاونت سے تمام رکن ممالک کے درمیان مستقبل میں ہونیوالے آپس کے مقابلوں پر بھی غور کریگی۔ آئی سی سی کی کوشش ہے کہ فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت تمام ممالک کو مناسب کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے اور شیڈولنگ کے اثرات آئی سی سی کے ایونٹس پر بھی نہ پڑیں۔آئی سی سی کے سربراہ شرد پوار اس اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں تمام ٹیسٹ ٹیموں کی نمائندگی ان کے بورڈ ارکان کررہے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اجلاس کے خاتمے پر میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرینگے ۔پی سی بی کے سربراہ اعجاز بٹ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.