29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملتان سے لاہور آنیوالی بس پتوکی کے قریب لوٹ لی گئی
جنگ نیوز -
لاہور...ڈاکوؤں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات ملتان سے لاہور آنے والی نجی کمپنی کی بس پتوکی کے قریب لوٹ لی۔بس ڈرائیور ضیا اللہ کے مطابق اوکاڑہ سے ایک خاتون اور چار مرد بس میں سوار ہوئے۔ جیسے ہی بس پتوکی ٹول پلازہ کے قریب پہنچی خاتون نے پرس میں چھپائے پانچ پستول اپنے ساتھیوں کو دے دیئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے بس کے گارڈ سے گن چھینی پھر ڈرائیور کو ایک سنسان علاقے کی جانب مڑنے کا کہا۔ بس ویرانے میں روک کر ڈاکوؤں نے مسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل اور دوسرا سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو بس کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پتوکی کے حدود کے جھگڑے کی وجہ سے کئی گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔