29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تاثر درست نہیں، ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور...ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی اور بجلی کا کوئی بحران نہیں، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تاثر درست نہیں۔یہ بات انھوں نے پیپکو کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار ایک سو بیس میگاواٹ ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں دو سے چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ تمام پاور ہاوسز بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں اور انہیں گیس اور تیل معمول کے مطابق مل رہا ہے۔ ڈی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم میں اپریل کے آخری ہفتے میں پانی کی آمد بڑھے گی جس سے ہائیڈل پیداوار میں اضافہ ہو گا۔