29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جے یوآئی کا سانحہ چارسدہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور...جے یو آئی نے چارسدہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا جلیل جان نے پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چارسدہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے قافلے پر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کوپچاس، پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی جائی گی ۔ جلیل جان کا کہنا تھا کہ امدادی رقم جے یوآئی کے پارٹی فنڈ سے ادا کی جائیگی۔