تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

8ماہ کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی قرض و امداد میں51فیصد کمی

جنگ نیوز -
کراچی...راجا کامران …پاکستان میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی مالیاتی اور امداد دینے والے اداروں نے وعدہ کی گئی معاونت فراہم نہیں کی اور مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں51 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد اقوام متحدہ ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک نے حکومت کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر اس کے برعکس امداد اور قرض میں اضافے کے بجائے کمی کردی گئی ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران قرض اور امداد دینے والے اداروں کی جانب سے پاکستان کو صرف ایک ارب33 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں2 ارب74 کروڑ10 لاکھ ڈالر کی معاونت کی گئی تھی، اس طرح مالی معاونت میں51 فی صد کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح مالی سال سال2009 میں3 ارب69 کروڑ ڈالر اور2010 میں4 ارب14 کروڑ ڈالر سے زائد مالی معاونت پاکستان کو فراہم کی گئی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.