تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خدانہ کرے پھر وہ حالات ہوں کہ ججز پی سی او حلف اٹھائیں، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہونے پر دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ پی سی اوکاحلف اٹھانے والے ججزکواب نظر انداز کر دینے کامطلب نظریہ ضرورت کی طرف واپسی ہوگا۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے6 رکنی بنچ نے پی سی او ججز کی اپیلوں کے مقدمے کی سماعت کی ،اٹارنی جنرل نے پی سی او ججز کی قانونی حیثیت سے متعلق حکومت سے پوچھے گئے سوال کا جواب پیش کیا ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو سوال پوچھا اس کا جواب نہیں ملا ، پی سی او جج حامد شاہ کے وکیل رضا کاظم کاکہناتھاکہ جواب میں کوحکومت نے ان کے اس موقف کی حمایت کردی ہے کہ ججز کے خلاف کارروائی آرٹیکل209 کے تحت ہی ہوسکتی ہے۔ افتخارحسین چودھری کے وکیل خالد رانجھا نے کہا ان کے موکل کو3 نومبر کے حکم کا کسی طور بھی علم نہیں تھا، پی سی او جج سجاد شاہ کے وکیل شیخ ضمیر نے بھی دلائل میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف صرف آرٹیکل209 کے تحت ہی کارروائی ہونے کے حق میں دلائل دئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ پی سی او کے نیچے بہت سے لوگوں نے حلف لیا ، ہم نے بھی لیا تھا اور اس کی پارلیمنٹ نے توثیق بھی کی تھی ، پی سی او حلف کو سنجیدہ نہ لیا تو خدا نہ کرے پھر ایسے حالات ہوں اور ہمارے جج پھر ایسا حلف لیں، آج یہاں بیٹھے ججز نے بہت قربانیاں دیں ، انہیں حراست میں بھی رکھا گیا تھا، ہمیں حالات پر سمجھوتا نہیں کرنا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.