29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں چار روپے اضافہ کردیاگیا
جنگ نیوز -
کراچی...پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلوقیمت میں چار روپے اضافہ کردیا گیا۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پیدا کرنیوالی کمپنیز نے فی ٹن قیمت3894 روپے جبکہ11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں46روپے اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسرز کو قیمت میں اضافہ کرتے وقت ملک میں مہنگائی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ قیمت میں اس قدر اضافے کے باعث پہلے ہی ایل پی جی کی فروخت گراوٹ کا شکار ہے اور اب اس میں مزید کمی ہو جائیگی۔