تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جوکووچ نے نڈال کوہراکر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنگ نیوز -
میامی...سربین ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو شکست دیکر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔جوکووچ کی رواں سیزن میں یہ مسلسل چوبیسویں کامیابی ہے۔رواں سیزن میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دینا تمام ٹاپ ٹینس پلیئرز کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال کو بھی شکست سے دوچار کر دیا،جوکووچ کی جیت کا اسکور چار،چھ،چھ،تین،سات،چھ رہا۔اس سیزن میں نوواک جوکووچ کی یہ مسلسل چوبیسویں کامیابی ہے۔ انہیں آخری بار گزشتہ نومبر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اب تک ان کا راستہ کوئی کھلاڑی نہیں روک سکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.