29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گجرات کے غیور عوام نے ثابت کیاکہ وہ کسی کمانڈر کے ساتھ نہیں،چودھری عابد
جنگ نیوز -
پیرس…نمائندہ جنگ....پاکستان مسلم لیگ(ن) گجرات کے رہنما چودھری عابد رضا آف کوٹلہ نے کہا ہے کہ آمریت کی گود میں پلنے والے ناخداؤں سے اہلیان گجرات اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے اورالله تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے سیاست کے میدان میں آیا ہوں گذشتہ انتخابات میں اپنے حلقہ میں صوبائی کی نشست پرآزاد امیدوار کھڑا کرکے آپ لوگوں کے تعاون اور الله تعالیٰ کی مدد سے کامیابی حاصل کرثابت کردیا کہ گجرات کے غیور عوام کسی کمانڈر کے ساتھ نہیں ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پیرس میں غنضفر علی کرم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری عابد نے کہا وہ آئندہ انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے ۔ انہوں نے کہ وہ گجرات سے قتل غارت کے خاتمہ دشمنی کے رواج کو ختم کرنے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں حکومت پنجاب نے دو ارب سے زیادہ ترقیاتی نقد گرانٹ فراہم کی۔ عشائیہ میں ککرالی کوٹلہ اور اس علاقے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکتکی۔