تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرکاری اخراجات پر حج،علاج کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری خرچ پر حج عمرہ اور علاج کے خلاف درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو19 اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیئے،درخواست گذاربیرسٹر اقبال جعفری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں پہلے ہی معیشت کی حالت خراب ہے اور حکمران، سیاست دان اور اعلیٰ افسران سرکاری خزانہ سے حج اور عمرہ ادا کرتے اور بیرون ملک علاج کروانے جاتے ہے درخواست میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ ان کا علاج بھی سرکاری خرچ پر کیا گیا ہے ۔درخواست میں سرکاری خرچ پر حج ،عمرہ اور علاج کی سہولتوں پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.